کوئٹہ، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، کوئی زخمی نہیں ہوا
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن گول مسجد کے قریب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تاہم گھر میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیس نے نامزد ملزمان جلیل ودیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن گول مسجد کے قریب واقع گھر میں گھس کر جلیل نامی شخص نے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ گھر میں موجود افراد پر نجیب اللہ، زمرود خان، پرفائرنگ کردی تاہم گھر میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ ملک مراد خان جائے وقوع پر پہنچ کر وقوع کا معائنہ کیا جس کے بعد پولیس نے ملزم جلیل اور مسلح گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
Load/Hide Comments


