این ڈی ایم کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محسن داوڑ کی صدارت میں 27 دسمبر کو ہوا۔ اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، سیکرٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی، ممبران عبداللہ ننگیال، طارق وزیر، انور سلیمان خیل اور ابراہیم خان نے شرکت کی۔ این ڈی ایم کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک، بشری گوہر، اور ندیم عسکر اور خوشحال خان نے کمیٹی کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پختونخوا میں حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز کے لیے تشکیل دی گئی صوبائی بلدیاتی انتخابات کمیٹی کے سربراہ عبداللہ ننگیال اور ندیم عسکر نے نے این ڈی ایم کی انتخابات میں کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس رپورٹ کی روشنی میں اجلاس نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز کے حوالے سے مشاورت کی اور مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک پارلیمانی بورڈ اور انتخابات کے لیے ایک موبلائزیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ پارلیمانی بورڈ این ڈی ایم کے سینئر رہنما بشیر مٹہ کی سربراہی میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ کے دیگر ممبران میں پارٹی کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک، بشرا گوہر، اسماعیل محسود شامل ہونگے جبکہ ندیم عسکر بورڈ کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینگے۔ بورڈ تحصیل مئیر / چئرمین کے لیے درخواستیں وصول کرکے پارٹی کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی۔ ولج کونسل اور اس طرح کی دیگر نشستوں کے لیے لائحہ عمل اور امیدواروں کا انتخاب پارٹی کے متعلقہ ضلع کے ذمے دار ساتھی کریں گے۔اسی طرح انتخابات کے لیے موبلائزیشن کمیٹی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ کی سربراہی میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی، عبداللہ ننگیال، ندیم عسکر اور اعجاز اسلم شامل ہونگے۔ چیئرمین محسن داوڑ نے اجلاس کو پارٹی کے الیکشن کمیشن کے ساتھ جاری رجسٹریشن کے عمل میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جو کہ امید ہے جلد ہو جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں جاری پارٹی کی حالیہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیااجلاس کے آخر میں ملک اور خطے میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ حالات میں این ڈی ایم کے کردار اور فعالیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں