گورنر بلوچستان ایک روزہ دورے پر تربت پہنچ گئے

تربت؛گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا ایک روزہ دورے پر تربت پہنچ گئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد بلوچ اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر منصور بلوچ نے گورنر کو تربت یونیورسٹی آمد پر استقبال کیا،یونیورسٹی میں پولیس کی چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، گورنر بلوچستان نے تربت یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا،تربت یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کا افتتاح کیا۔ گورنر بلوچستان نے تربت یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے یونیورسٹیز کی بہتر پروش اور ریفارمز لگانے کی کوشش کی جائیگی، یونیورسٹی کے انتہائی قابل اور کوالیفائیڈ پروفیسرز اپنی ٹینلٹ نئی نسل میں منتقل کریں، آج کے جدید دور میں تعلیم کے بغیر ہر شعبے میں ترقی مشکل ہے،تربت یونیورسٹی سے ہرقسم کی مدد اور تعاون کرونگا، گورنر بلوچستان نے کہاکہ آج کے عالم گیریت کے دور میں ہر طبقے کے لوگوں کو تعلیمی سے وابستگی ضروری ہے اور یہی قوت ہے جو انسان کو دوسرے انسان پر سبقت دیتا ہیاور اس کی سوچ کو وسعت دیتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اساتزاہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معاشرے میں یہ احساس پیدا کریں کہ آج کی دنیا میں تعلیم کے بغیر گزارہ نہیں۔تاکہ ہمارے طلبا میں مثبت سوچ پیدا ہو اور وہ حصول علم کے لیے اپنی توانائیاں صرف کر سکیں۔اس دوران انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے ایک خوشی کا مقام ہے کہ تربت جیسے پسماندہ علاقے میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے قبائلی معاشرے میں خواتین کو تعلیم کی جانب راغب کرنا کسی بڑی اعزاز سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید کہ ہمارے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے بلوچستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردینگے۔ گورنر بلوچستان نے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور میجمنٹ سائنس کا دورہ کیا اور وہاں پر جدید سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر لیبارٹری اور نو تعمیر شدہ جیمنازیم کا بھی افتتاح کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں