ہالی وڈ اداکارہ نے اپنے کتے کا نام آسٹریلوی نائب وزیراعظم کے نام پر رکھ دیا

لندن:ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اپنے کتے کا نام آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم بارنبی جوائس کے نام پر رکھ دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہالی وڈ اداکار جوہنی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ واداکارہ ایمبر ہرڈ اور آسٹریلیا کے موجودہ نائب وزیر اعظم کے درمیان 2015 میں آسٹریلیا کے دورے کے دوران پالتو کتوں کے قرنطینہ کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک تنازع کھڑا ہوا تھا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے نئے پالتو کتے کے نام کے بارے میں صارفین کو اطلاع دی۔اداکارہ نے لکھا کہ ہرڈ فیملی کے نئے ممبر بارنبی جوائس سے ملو،آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم بارنبی جوائس نے کہا کہ مجھے اداکارہ کی جانب سے ان کے کتے کا نام میرے نام پر رکھنے کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری یہ کامیابی ہے کہ اداکارہ کو میں آج تک یاد ہوں۔
Load/Hide Comments