بلوچستان میں سال 2021کے دوران کئی سیاسی شخصیات اور دانشور عوام سے بچھڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے

کوئٹہ: بلوچستان میں سال 2021کے دوران کئی سیاسی شخصیات اور دانشور عوام سے بچھڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، تفصیلات کے مطابق 2021کے دوران بلوچستان میں کئی نامور شخصیات کا انتقال ہوا ان میں بی این پی کے سرپرست اعلیٰ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ، سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ، ڈاکٹر کہور خان، حکیم بلوچ، عبدالغفار ہوت، قاضی غلام رسول سمیت دیگر کئی شخصیات شامل ہیں جنکی وفات کے بعد انکی کمی طویل مدت تک محسوس کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں