چاغی، تین گاڑیوں میں تصادم، 5افراد شدید زخمی

چاغی:پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر تین گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہرہ لانڈھی کے مقام پر تین پک اپ گاڑیوں میں حادثہ پیش آیا تینوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی ایف سی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جنھیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک تھی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں