بلال احمد، محمد اسحاق اور شیر محمد کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا، نصراللہ بلوچ

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلال احمد،محمد اسحاق ولد عبداللہ نیچاری اور شیر محمد ولد غلام مصطفی نیچاری کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کو رواں سال 29نومبر کی درمیانی شب سیکورٹی اداروں نے ولی آباد مستونگ روڑ کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے جسکے وجہ سے وہ بہت پریشان ہے نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ ان تینوں لاپتہ نوجوانوں کے حوالے سے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو سے رابطہ کیا اور انہیں لاپتہ نوجوانوں کی تفصیلات فراہم کی میر ضیا لانگو نے یقین دھانی کرائی کہ وہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرگانصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جسے پہلے میرضیا لانگو نے لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کیا تھا وہ اب بھی بلال احمد،محمد اسحاق، شیر محمد سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں