علی زیدی نے عزیر بلوچ کیس کے گواہ جاوید بلوچ کے قتل پرتشویش کا اظہار

کراچی :پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے عزیر بلوچ کیس کے گواہ سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ کے قتل پرتشویش کا اظہارکیاہے۔علی زیدی نے کہاکہ پیشی سے واپسی پر جاوید بلوچ کے قتل سے بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں۔جاوید بلوچ کا ذکر عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں بطور گواہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا بلاول زرداری بتائیں گے کہ ان کے دور حکومت میں کیا ہو رہا ہے؟۔سندھ میں ہر طرف لاقانونیت پھیلی ہوئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کوئی ایسے حساس کیسز میں گواہ نہیں بنتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں