امریکی سفیر سے ملاقات، جنگ بندی میں توسیع ٹرمپ کا قابل تعریف اقدام، ایران کی جانب سے مثبت پیشرفت سامنے آئے گی، محسن نقوی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے صدر ٹرمپ کے اقدام کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے سفارتی ذرائع کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


