خود مختار پاکستان، بااختیار پارلیمنٹ اور خوشحال عوام ہماری منزل ہے، زرداری

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے سال کے آمد پر عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ 2022 عوام کیلئے خوشیوں اور خوشحالی کا سال ہو، خود مختار پاکستان، بااختیار پارلیمنٹ اور خوشحال عوام ہماری منزل ہے، ہر طرح کی دہشت سے پاک معاشرہ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔جمعہ کو نئے سال کے آمد پر عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دعا ہے کہ 2022 عوام کیلئے خوشیوں اور خوشحالی کا سال ہو، عوام کو بھوک اور معاشی بدحالی سے نجات دلواکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر کریں گے، جہالت، بیروزگاری، عدم برداشت،اور شدت پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو مشکلات سے نجات دلوائے گی،خود مختار پاکستان، بااختیار پارلیمنٹ اور خوشحال عوام ہماری منزل ہے، ہر طرح کی دہشت سے پاک معاشرہ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں