منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ:حق دو تحریک کے قائد، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری مولانامولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے حکومت میں بیٹھے عوام دشمن،لٹیرے انسانیت دشمنی کرنے والے منشیات فروشوں کی سرپرستی چھوڑدیں بصورت دیگر انہیں بھی بے نقاب کریں گے۔منشیات فروشوں نے مالی مفادات کیلئے ہماری نسل،قوم وملت اورانسانیت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے۔حکومت کو ہر صورت حق دو تحریک کے مطالبات پر عمل کرنا ہوگا حق دوتحریک منشیات فروشوں کاجینا حرام کریں گے اس جدوجہد میں تمام عوام،نیک نام قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے گڈانی میں منشیات فروشوں کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حق دو تحریک نے عوامی قوت وتائیدسے عوامی مسائل ومشکلات کو اجاگر کیا اور حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم بلوچستان کے سلگتے مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ منشیات فروشوں نے ہماری نسل کو ٹارگٹ بنایا ہے دس لاکھ افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہوئے ان دس لاکھ گھروں سے چھولے منشیات کی وجہ سے بجھ گیے منشیات فروشوں کی وجہ سے ہمارے نوجوان تعلیم،معاش،دیگر سرگرمیوں کو خیر باد کہہ کرکے تباہی وبربادی کی جانب چلاجاتا ہے۔ایک نوجوان جب منشیات کی طرف جاتاہے تو ان کا ساراگھر وخاندان تباہ ہوجاتے ہیں اوریہ کسی کام کا نہیں رہتا۔حکومت اورادارے اگر عوام سے مخلص ہوجائیں توبلوچستان سے منشیات ختم ہوسکتی ہے بدقسمتی سے حکومتی عہدوں کا ناجائز فائدہ اُٹھاکرراشی بدکردار برے آفیسرز مالی مفادات کیلئے نسل درنسل تباہ اور انسانیت دشمنی پر اُتر آتے ہیں۔


