نصیر آباد، چھترمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نصیرآباد: نصیر آباد کے علاقے تحصیل چھتر میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ کھیا میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص داد محمد کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں