بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متا ثرہ افراد کی تعداد 33644ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کوروناوائرس کے377ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ118افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار31مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33233ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد47ہے جن میں سے6ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 364اموات ہو چکی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی شرع1.95فیصدر یکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں