ملک میں جمہوریت کی بحالی تک درپیش مسائل حل نہیں ہو سکتے، مابت کاکا
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں کیاجاتاملک درپیش مسائل چھٹکارانہیں پاسکتاباچاخان کے مشوروں پرعمل کیاجاتاتوملک ترقی راہ پرگامزن ہوتابدقسمتی سے ملک فلاحی ریاست بن نہ سکا عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 20جنوری کوکوئٹہ21جنوری کوہرنائی 28جنوری کولسبیلہ میں جلسہ عام اس میں مرکزی سینئرنائب صدر امیرحیدرخان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی شرکت سے صوبے ملک اورخطے میں رواں حالات پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاضلعی صدرجمال الدین رشتیاجنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی سینئرنائب صدرحاجی شان عالم کاکڑضلعی نائب صدر ثنااللہ کاکڑندیم کاسی صلاح الدین اچکزئی انجینئربازمحمدامجدخان اچکزئی عرفان خان ترین عمرخان لالانجیب اللہ سید علاؤالدین آصف خان پیرعلی زئی نے سیٹلائٹ ٹاؤن یونٹ سرکی روڈرحمت کالونی یونٹ باچاخان چوک یونٹ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیامقررین نے کہاکہ باچاخان اورانکے رفقا ئے کارکی جدوجہدکے نتیجے میں برصغیرپاک وہندکوآزادی نصیب ہوئی لیکن بدبختانہ ملک میں جمہوری اقدارکوفروغ نہ مل سکااس کیلئے پارٹی قیادت نے پرامن جمہوری جدوجہدشروع کیااس پرخارراستے میں کارکنوں سے لیکرقائدین تک نے جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن وطن کی ننگ وناموس پرآنچ آنے نہیں دی مقررین نے کہاکہ20جنوری کوکوئٹہ21جنوری کوہرنائی28جنوری کوحب شہرمیں اجتماعات اوراس میں مرکزی سینئر نائب صدرامیرحیدرخان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین سمیت دیگرصوبائی ومرکزی قائدین کی شرکت کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے لہذاپارٹی ذمہ داران اور کارکن اعلان شدہ پروگراموں کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں تیزترکردیں۔


