محکمے اقلیتی برادری کے کاموں پر توجہ دے کر ان کو مکمل کرائیں، مکھی شام لاسی

اوتھل :جمعیت علما اسلام پاکستان کے اقلیتی رہنما و بلوچستان اسمبلی کے رکن مکھی شام لال لاسی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ بلوچستان پر خاص کر لسبیلا ھنگلاج تیرتھ پر آن گوئنگ اسکیمیں جلد مکمل کی جائیں جبکہ کافی اسکیموں کی ریلیز ہوچکی ہے ماضی میں ان اسکیموں پر اقلیتی برادری کو چونا لگانے والے وقت آنے پر بے نقاب ہوں گے اس سے قبل ان پروجیکٹس پر جتنی رقم گورنمنٹ بلوچستان نے دی ان کی آدھی رقم کا کام بھی نہیں ہوا مگر ایسا نہیں ہونے دیں گے محکمے اقلیتی برادری کے کاموں پر توجہ دیں اور ان کو مکمل کرائیں انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح بندر بانٹ بند ہونی چاہیے ٹینڈر اوپن کر کے ٹھیکداروں سے کام کرایا جائے من پسند کمیشن والے ٹھیکداروں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بے انتہا اقلیتی برادری کے کاموں میں کرپشن ہوئی جس کا وقت آنے پر وہ لوگ بے نقاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ھنگلاج ماتا کے کاموں پر بھی لوگوں نے ہاتھ صاف کیے اس کے بعد ہمارے اس اب سے اس کی انتہا ہے آج میں ان محکموں کو تنبیہ کرتا ہوں کے اقلیتی برادری کے کاموں میں کوتائی اور ناقص مٹیریل برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ میں عنقریب ھنگلاج ماتا جاکر کاموں کا تفصیلی جائزہ لے کر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو تفصیلی آگاہ کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ ھنگلاج یاترا ایک قدیمی مندر ہے جس کی اپنی زمین اس سٹمنٹ کہ رکارڈ میں نہیں چڑی جو ہندو برادری کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے جبکہ ہمارا قدیمی مندر پوری دنیا میں جانا جاتا ہے مگر افسوس کہ بلوچستان میں آنے والی حکومتوں نے ابھی تک ہمیں اپنی زمین کے حقوق نہیں دیے جس کی ھنگلاج کمیٹی کو جدوجہد کرنی چاہیے ترقیاتی کاموں پر کرپشن غیر معیاری کاموں پر اور سست رویے کے شکار کاموں پر ہنگلاج کمیٹی کی خاموشی معنی خیز ہے جب کہ گورنمنٹ ہمارے عظیم تیرتھ یاترا کی زمین کے حقوق ہمیں نہ دے تو پر کرپشن زدہ اسکیمیں کس کام کی ہیں میں جمعیت علمائے اسلام کے ایک ادنی کارکن کی حیثیت سے خواہش اور کوشش ہے کہ گورنمنٹ بلوچستان ھنگلاج تیرتھ استھان کی زمین جو ھنگلاج مندر کی ہیاس کے نام کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں