کورونا کے باوجود بگ بیش میچز کا سلسلہ جاری

سڈنی:آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل)میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کے باوجود آج 2 میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔ بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے جب کہ سڈنی تھنڈرز کا ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے میچ ہو گا۔انتظامیہ نے کہا کہ میلبورن سٹارز کے 10 کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے 8 رکن آئسولیشن میں ہیں جب کہ میلبورن سٹارز کو 6 مقامی کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی۔بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرتھ سکارچرز کے 2 کھلاڑی آئسولیشن میں ہیں اور ایک کا کورونا مثبت آیا ہے۔ سڈنی تھنڈرز کے 4 کھلاڑی بھی کوویڈ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں