قلات،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم خاتون سمت دو افراد جاں بحق

قلات: قلات۔بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے موٹر سائیکل پرسوار خاتون سمیت دو افراد جانبحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ہیں لیویز نے فوری کاروائی کرتے ہو کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے قلات۔ لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات سے پچاس کلومیٹر دور بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون مسماۃ ف اور اس کا شوہر میر احمد اور ان کا بچہ شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو قلات منتقل کر رہے تھے کہ شدید زخمی میر احمد قوم ساسولی سکنہ پارود اور ان کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے اور زخمی بچے کا ڈی ایچ کیو میں علاج جاری ہے جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے لیویز نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں