خضدار،اورناچ کے جانوروں میں بیماریاں پھیلنے سے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کے علاقہ اورناچ کے جانوروں میں بیماریاں پھیلنے سے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک اور غریب مالداروں کی کافی نقصان ہوگئ ہے مال و مویشی کے ہلاکت کے متعلق ملنے والے خبر پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئ کے خصوصی ہدایت پر محمکہ حیوانات ضلع خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انورزہری کے سربراہی میں لائیواسٹاک کے ٹیم ڈاکٹر نذیراحمد غلامانی ڈاکٹر عبدالغفور ڈاکٹر حافظ محمد اسلم ودیگر اورناچ، کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں متاثرہ مالداروں کے جانوروں کو ویکسئین اور ادویات دی گئ ہے لائیواسٹاک خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انور زہری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ضلع خضدارمیں زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش مالداری پر وابسطہ ہیں ایک طرف مال ومویشی پالنا سنت رسول صلی اللہ والہ وسلم ہے اور دوسری طرف جانوروں پاوالی کرکے انکی خرید و فروخت کرنا حلال روزی کمانے کا واحد ذریعہ ہے ہمارا قومی فرض ہے کہ ضلع خضدار کے تمام دیہاتوں میں رہنے والے غریب مالداروں کے جانوروں کو ادویات اور ویکسیئین اور انکی سرکاری سطح پر مدد کریں جب بھی مالداروں کے مال ومویشیوں میں ایسی پراسرار بیماریاں پھیل گئ ہے تو انکو بروقت کنٹرول کرنے کیلئے ہمہ وقت ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیج کر انکو فوری کنٹرول کیا گیا ہے اور مالداروں کو زیادہ سے زیادہ نقصان ہونے سے بچایا ہے الحمد اللہ اس مرتبہ ہمیں جب بھی معلومات مل گئ تو فوری طور ڈاکٹروں کی ٹیمیں اورناچ کے متاثرہ ایریا میں جاکر انکو ویکسیئن ادویات دیکر جانوروں میں پائ جانے والی پراسرار بیماری کو کنٹرول کیا گیا ہے بلکہ غریب مالداروں کو اس دور مہنگائ میں بڑے سے بڑے نقصانات سے بچایا گیا ہے انکا کہنا تھا ہم نے پہلے بھی جانوروں کیلئے سرکار کی دی ہوئ ادویات اور ویکسئین مالداروں میں مفت تقسیم کی گئ ہے اور عوام کے نقصانات اپنا نقصان ہی سمجھ کر سب علاقوں کے کونے کونے میں مالداروں کی بہترین خدمات سرانجام دی ہے آج بھی ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیج دیا ہے جوکہ مالداروں کی احسن طریقے سے خدمت کررہےہیں ان شاءاللہ مزید اپنے عوام کی خدمت کودن ہو یا رات اس دھرتی کے ذمہ دار فرزند کی حیثیت سے بلارنگ و نسل قومیت ایک فرض شناس آفیسر ہوکر بہترین انداز میں خدمت جاری رکھونگا۔


