منگچر‘دوموٹرسائیکلوں میں تصادم 3افرادزخمی

منگچر:جوہان روڈ پینزئی ڈیم کے قریب دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی لیویز زرائع کے مطابق شاکر احمد ولد محمد خان اور خالد حسین ولد یارخان ایک ہی موٹر سائیکل پرمنگچر بازار سے پینزئی ڈیم جارہے تھے جبکہ محمد عظم ولد لعل محمد قوم مری اپنے موٹر سائیکل پر نرمک سے گڈکوچہ کی طرف آرہے تھے کہ پینزئی ڈیم کے قریب دونوں موٹر سائیکلوں کا آپس میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں شاکر احمد۔خالد حسین اور محمد عظم مری زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر آریچ سی مندے حاجی ہسپتال میں لایا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دیکرتینوں زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں