ملک میں سب سے کم ویکسینیشن کی شرح کراچی میں، کیسز بڑھنے کا امکان

کراچی میں کورونا وائرس نے پھر سر اْٹھالیا ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،شہر میں ایک دن میں مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 9 فیصد ہوگئی ہے،سندھ حکومت کے مطابق صوبے میں 50 فیصد کیسز اومی کرون کے ہیں، اگرکیس بڑھتے رہے تو ایک دو روز میں سخت فیصلیکرسکتے ہیں،رپورٹ کے مطابق کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے اور اب تک صرف 40 فیصد اہل آبادی نیکورونا ویکسین لگوائی ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں میں 15003 ٹیسٹ کییگئے جن میں سے 464 مثبت آئے اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے،مرادعلی شاہ کے مطابق صوبیکے464 نئیکیسز میں سے 339 کا تعلق کراچی سے ہے،وزیراعلیٰ نے بتایا کہ24 گھنٹوں میں صوبے میں ایک لاکھ 50 ہزار 826 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 2 کروڑ 97 لاکھ 30ہزار 297 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں