گوادر،بارشوں سے معمولات زندگی متاثر، امدای کارروائیاں جاری

گوادر (انتخاب نیوز)شہر میں رات 11بجے شروع ہونیوالی بارش تاحال جاری ہے،6 گھنٹوں سے مسلسل جاری بارش نے شہر میں تباہی مچا دی ہے،شہر کی سڑکیں اورگلیاں سیلاب کا منظرپیش کر رہی ہں،شہر کے مختلف علاقوں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا،گوادر شہر کے علاوہ سربندن،نگور شریف،پیشوکان،جیونی، پسنی،میں بھی تیز بارشیں جاری ہیں،سیلاب سے نقصانات کی اطلاع ملی ہیں،بارشوں کی وجہ سیضلع بھر کی بجلی منقطع رہی،رات اور اندھیرے کے سبب امدای کاروائیوں کے آغاز میں مشکلات کا سامنا رہا،شہر میں امدای کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں