بیلہ، انتظامیہ کی کارروائی، چرس برآمد، ایک شخص گرفتار
بیلہ:ایس ایچ او بیلا جان محمد جاموٹ کی کامیاب کاروای ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ایس ایس پی لسبیلا ایوب اچکزی کی ہدایت پر اسٹیشن ہاوس افیسر پولیس تھانہ بیلا جان محمد جاموٹ نے بدھ کے روز اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروای کرتے ہوئے منشیات فروش مشتاق احمد ولد محمد حسن قوم خاصخیلی سکنہ میراں پیر وانگ بیلا کے قبضے سے ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس ایچ او بیلا جان محمد جاموٹ نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اور جرام پیشہ عناصر کے خلاف کاروایاں ہوں گی نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اور نسلوں کو تباہ کرنے والے منشیات کے خاتمے اور جرام پیشہ عناصر کے خلاف کاروایوں میں عوام بھی اپنے کو یقینی بنائیں۔


