کوئٹہ سائنس کالج دھماکہ، رپورٹ اور تحقیقات کے حوالے سے اہم اجلاس

کوئٹہ:سائنس کالج بم دھماکے کی رپورٹ اور تحقیقات کے حوالے سے اہم اجلاس آئی جی طائر رائے، ڈی آئی جی فداحسن شاہ، اڈیشنل آئی جی رضوان گوندل کا جمعیت علمااسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی اورضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ کے ساتھ تفصیلی اجلاس ہوا آئی جی طائر رائے نے کہا کہ دھماکے میں ہونیوالی شہدا اور زخمیوں کے غم ورنج میں ہم برابر کے شریک ہے جلدسانحہ کی تحقیقات سامنیلاں گا دھماکے کے دن سے ہم آج تک نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرونگا کوئٹہ اورچمن دھماکے کی رپورٹ سامنے لائیگی مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کوکیفرداد پہنچانے تک چھین سے نہیں بیھٹے گی ہم پر ہونیوالی سانحات کی تحقیقات ہمیشہ سردخانے کی شکار ہوئے ہیں حکومت کب تک ہمارے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے کب تک حکومت اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی کیا جائے خاص کر ان عناصرکے خلاف بھی جو دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں ان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلایا جائے اگر ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سڑکوں پر کارکن نکل آیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں