رمیز راجہ کا پی ایس ایل ترانے کے اخراجات برداشت کرنے سے انکار، سپانسر تلاش کرنیکا حکم

لاہور: کچھ اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے ترانے کی ریلیز میں تاخیر ہوئی ہے۔ کانسیپٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن مبینہ طور پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنی ٹیم کو ترانے کے لیے سپانسر تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ بورڈ پروڈکشن کے اخراجات برداشت کرے۔مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ ٹیم نے ترانہ کمپوز کرنے کے لیے عاطف اسلم سے رابطہ کیا ہے لیکن اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا اور اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑی 15 جنوری سے پاکستان پہنچیں گے۔ پی ایس ایل 7 کے لاہور میں میچز کا آغاز 5 فروری سے ہوگا اور فائنل قذافی سٹیڈیم،لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل 2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے فروری،مارچ کے مہینے میں منعقد ہوتا رہا ہے جسے اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اگلے سال کے ایڈیشن کے لیے تبدیل کر دیا گیا ہے۔پی ایس ایل کے آخری سیزن میں ملتان سلطانز نے ابوظہبی کے خوبصورت شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اپنا پہلا پی ایس ایل ٹائٹل ایک اعصاب شکن معاملے میں جیت لیا۔ پی ایس ایل 7شروع ہونے کے بعد سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا ہے اور یہ دنیا کی بہترین T20 لیگوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ ٹاپ کرکٹرز لیگ میں حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کرکٹ دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہورہے ہیں۔ 6 ٹیموں کے ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکا ہے جب کہ بابر اعظم نے لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور وہاب ریاض 94 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں