تیرہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی حکمران، زرداری صاحب صوبے میں کیا کر رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تیرہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی حکمران، زرداری صاحب صوبے میں کیا کر رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، سندھ کے شہری علاقے گروی رکھ دیئے گئے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے، وفاق سے سندھ کو این ایف سی کی مد میں 10 ہزار ارب سے زائد ملے، گزشتہ 13 سال میں 10 ہزار 242 ارب کراچی پر خرچ ہوئے، سندھ حکومت کا ریکارڈ کہتا ہے تعلیم پر 2300 ارب خرچ کیے، آج پی ٹی آئی کی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے، آصف زرداری چاہیں تو حکومت گرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں