صحبت پور میں معیاری تعلیم کے فروغ اور بہتر تعلیمی اداروں کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

ڈیرہ اللہ یار: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ سے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان واحد شاکر نے کھوسہ ہاوس صحبت پور میں ملاقات کی ملاقات میں تعلیم اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ صحبت پور میں معیاری تعلیم کے فروغ اور بہتر تعلیمی اداروں کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے معیاری تعلیم سے ہی قوموں کی ترقی ممکن ہے اپنے مستقبل کے معماروں کو تعلیم کے میدان میں کامیاب بنانے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالواحد شاکر کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں صوبے کو تعلیمی میدان میں دیگر صوبوں کے برابر لانا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے نصیرآباد ڈویڑن کے دورہ پر جعفرآباد اور صحبت پور اضلاع کے تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا ہے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان موجود ہیں تاہم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں میر سلیم خان کھوسہ نے بلوچستان بلخصوص صحبت پور میں تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن حکام تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے وسائل کو بروئے کار لائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں