ضیاء لانگو نے ڈاکٹر مالک بلوچ کے ان کیمرہ سیشن کے حوالے سے موقف کو مسترد کر دیا

کوئٹہ :صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلء بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی پریس کانفرنس میں انکے اسمبلی کے ان کمیرہ اجلاس کے حوالے سے اختیار کئے گئے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ریکو ڈک منصوبے کے حوالے سے منعقد کیئے گیئے ان کمرہ سیشن کے لیئے اسمبلی کو کمیٹی روم کا درجہ دیا گیا تھا جس کا مقصد اراکین اسمبلی کے علاوہ صوبے کے دیگر سیاسی قائدین کو بھی سیشن میں مدعو کرنا ممکن ہو سکے اور انہیں بھی ریکو ڈک منصوبے کی تمام تفیصلات کی آگاہی دی جا سکے صوبائی مشیر نے ڈاکٹر مالک کے اس استدلال کی بھی تردید کی ہے کہ حکومت انہیں مدعو کرکے سیاسی سکورننگ کرنا چاہتی تھی صوبائی مشیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ریکو ڈک منصوبے کو نہایت سنجیدگی اور خلوص نیت سے آگے بڑھا رہی ہے اور کسی بھی بات کو مخفی نہیں رکھا جارہا جسکا ثبوت ان کیمرہ سیشن کا انعقاد ہے صوبائی مشیر نے ریکو ڈک کے معاملے پر تنقید اور اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو صوبے اور یہاں کے عوام کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں