بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے حق دو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی
ژوب: صوبہ بلوچستان کے تمام وسائل پر پشتون اور بلوچ کا حق ہے بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے حقوق دو تحریک سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی بلوچستان امیر شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالحق ہاشمی نے حق دو بلوچستان کو صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے ہمراہ اسلام آباد سے کوئٹہ جاتے ہوئے ژوب میں مختصر قیام پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں پارٹی کو فحال کریں گے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے میں نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے یہاں نہ گیس اور نہ ہی بجلی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوان نسل بیروزگاری کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر نہیں ہے صوبے میں صحت تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پشتون بلوچ عوام کا حق ہے بلوچستان کو حق دو تحریک گھر گھر تک پہنچائیں گے اور عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے بیدار کریں گے صوبے کے اصل وارث آپ ہی ہیں گوادر میں سیلاب کی وجہ سے تباہی پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو فون کیا کہ گوادر کیلئے فی الفور ریسکیور انتظامات کیلئے جائیں اور گوادر کو آفت زدہ قرار دیا جائے ضلعی امیر مولانا عبدالناصر کی قیادت میں پارٹی اور تنظیم کے ساتھیوں نے بھرپور استقبال کیا اور مختصر قیام کے بعد کوئٹہ جانے پر رخصت کیا


