صحبت پور، بارش کے بعد دھند کا راج، حد نگاہ 10میٹر سے کم

حمید آباد: صحبت پور اور گردونواح کے علاقوں میں بارش کے بعد شدیددھندکاراج، حدنگاہ دس میٹرتک رہ گئی۔ اطلاعات کے مطابق صحبت پور،حمیدآباد، مانجھی پور،آدم پور، حیردین فرید آباد،پہنور سہنڑی سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرماکی بارش کے بعد شدیددھندکاراج رہا، حدنگاہ دس میٹر تک رہ گئی شدیددھند کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ دھندکے باعث صحبت پور کے تمام فیڈرز ٹرپ کرگئے اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔دھندکے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کاروبارزندگی بری طرح متاثرہوکررہ گیا۔انتظامی نے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی ہیکہ گاڑیوں کی اسپیڈ کم سے کم رکھیں اور ضروری سفرسے اجتناب کریں اور فوگ لائٹ کااستعمال ضرور کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں