مری میں اموات حکومتی اداروں کے نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سردار یعقوب ناصر

اسلام آباد/کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے مری میں سیاحوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار رہنے کاکیا جواز ہیمغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی بھی لاج نہیں رکھی۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے سیاحوں کے مری میں پھنسنے اور گاڑیوں میں اموات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا دیا۔سردارمحمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے۔حکومت کی صلاحیت کا یہ عالم ہے کہ ٹریفک انتظامات کرنے کے بھی قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیامت خیز سردی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار رہنے کاکیا جواز ہے؟ سردار محمد یعقوب خان ناصرنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچا سکتی وہ مہنگائی سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے۔عمران نیازی میں مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کو برخاست کرنے کی جرات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خون ناحق پر کس کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟ عوام کے خون پر حکومتی مجرمانہ خاموشی بدتر ازگناہ کے مترادف ہے۔ سردار محمد یعقوب خان ناصرکا کہنا تھا کہ یہ وفات نہیں شہریوں کے قتل عمد کے مترادف ہے،سیاحت میں اضافے کا حکومتی پراپیگنڈا سفاکی اور سنگ دلی کی انتہا ہے۔ مغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی بھی لاج نہیں رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں