کورونا نے میری جسمانی ساخت کو بھی تبدیل کیا، دپیکا پڈوکون

نئی دہلی:بولی وڈ کی ڈمپل گرل کہلائی جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ کورونا نے نہ صرف ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا بلکہ وبا نے ان کی جسمانی ساخت میں بھی تبدیلیاں کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے فلم کمپینین سے بات کرتے ہوئے جہاں اپنے شوبز کیریئر پر بات کی، وہیں انہوں نے کورونا میں مبتلا ہونے اور وبا کے بعد کی زندگی پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد نہ صرف ان کی بلکہ پوری دنیا کے زندگی تبدیل ہو چکی ہے اور دیگر لوگوں کی طرح پہلے تو انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہوگا مگر اب جب سب کچھ ہو چکا ہے تو ان کی زندگی بھی تبدیل ہو چکی ہے۔دپیکا پڈوکون کے مطابق بھارت میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران جب پہلا لاک ڈاون نافذ کیا گیا تب لوگوں کے خیالات اور ترجیحات کچھ اور تھیں جب کہ دوسرے لاک ڈاون کے دوران لوگوں کی سوچ دوسری تھی۔انہوں نے بتایا کہ دیگر لوگوں کی طرح پہلے لاک ڈاون میں وہ بھی پریشان تھیں کہ کیا ہوگا اور انہوں نے پہلا وقت شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گزارا،دپیکا پڈوکون کے مطابق لیکن جیسے ہی دوسرا لاک ڈاون شروع ہوا تو وہ والدین کے پاس آگئیں اور اسی دوران ہی وہ تمام اہل خانہ کے ساتھ کورونا کا شکار بنیں اور ان کی زندگی یکسر تبدیل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں