نائجیریا میں مسلح افراد کے حملوں میں 58 افراد ہلاک
ابوجہ :شمالی نائجیریا کی ریاست زمفارہ میں سلسلہ وار حملوں میں کم از کم اٹھاون افراد ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ یہ حملے اس ریاست کے آٹھ دیہات میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کیے گئے تاہم عینی شاہدین کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجنوں مسلح حملہ آور ان دیہات میں داخل ہوئے اور وہاں لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واضح نہیں کہ آیا ان حملوں میں شدت پسند گروہ بوکوحرام ملوث ہے یا کوئی دیگر جرائم پیشہ گروپ۔
Load/Hide Comments


