قزاقستان میں غداری کے شبے میں سابق انٹیلیجنس سربراہ گرفتار

الماتے :قزاقستان میں ملکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو غداری کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ملک میں حالیہ پرتشدد واقعات کے پس پردہ انہی کا ہاتھ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قزاقستان میں پولیس اور فوج کی بھاری تعداد سڑکوں پر دکھائی دے رہی ہے، جب کہ ملکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے ماسیموف کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ ماسیموف اسی قومی ادارے کے سربراہ رہے ہیں اور انہیں بدھ کے روز صدر قاسم جومارت توکائیف نے اس وسطی ایشیائی جمہوریہ میں شدید مظاہروں کے تناظر میں برطرف کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں