حکومت تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، نورمحمد دمڑ

سنجاوی / تاندہ ونی: بلو چستان عوامی پا رٹی (بی اے پی) کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے حکومت کو عوامی مینڈیٹ کا ادراک ہے،عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہمارا فرض بنتا ہے کہ عوام کی خدمت خلوص نیت سے کریں ان خیالات کااظہار دورہ حلقہ انتخاب کے دوران تاندہ ونی میں حاجی دین محمد آقا کے رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تاندہ ونی پہنچنے پر علاقے معتبرین، وعلماء، پارٹی کارکنوں و عہدیداروں نے سنیئر صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا اور صوبائی وزیر کے اعزاز میں ٹی پارٹی بھی دی گئی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل جاری رکھا جائے گا۔عوام کی مشاورت سے حلقے کے دونوں اضلاع کے غیر ترقیاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دیں گے وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی ٹیم میں شامل وزراء،مشیران،پارلیمانی سیکرٹریزصوبے کے عوام کے ساتھ مخلص ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے حلقے کے دونوں اضلاع کی تعمیر و ترقی علاقے کی خوشحالی عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے سینئر صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ اس موقع پر پارٹی کارکنوں عہدیداروں و سپوٹروں، پارٹی کے سوشل میڈیا ورکرز سے علیحدہ ملاقات کی کا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ مخالفین کی تنقید پر سیخ پاو نہ ہوجائے اور نہ ہی مخالفین کی تنقید کاکوئی غلط جواب دے بلکہ اپنے آپ میں برداشت کا مادہ پیداکرے اور اگر کوئی سیاسی مخالف جماعت ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ یا بے جا تنقید کرتے ہے تو انہیں سیاسی دائرہ اخلاق کے اندر رہتے ہو ئے دلیل سے انہیں جواب دے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی مخالفین ہمارے مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکارہوکر حلقے سے اپنی سیاست کا خاتمہ دیکر اب منفی پروپیگنڈہ کرنے پراترآئے ہے انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ سوشل میڈیا پر بردباری اور دلیل سے ہی سیاسی جماعتوں کو سیاسی، سماجی و قبائلی دائراخلاق کے اندر رہتے ہوئے مہذب طریقے سے جواب دیا کرے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ تنقید برائے اصلاح ہر سیاسی جماعت بلکہ حلقے کے ہرووٹر کا بنیادی حق ہے جس ہم کا خیرمقدم کرتے ہے لیکن برائے تنقید نہیں ہونا چاہے اس موقع علاقہ تاندہ ونی کے قبائلی معتبرین، وعلماء کرام، اور عوام نے تاندہ ونی کے بنیادی مسائل حل کرنے کے حوالے سے بات کی سنیئر صوبائی وزیر نے تاندہ ونی کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں