میانوالی ، گاڑی میں کھیلتے ہوئے دروازہ لاک ہونے کے باعث 4بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ میانوالی کے علاقے کھگلا نوالہ میں گزشتہ شام میں تین بچیاں اور ایک بچہ کھیلنے کی غرص سے گاڑی میں گھسے دروازہ بند ہو گیا اور وہ کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ بچے کھیلتے ہوئے کار میں داخل ہوئے اورکارکا دروازہ لاک ہوگیا جس کے بعد بچوں کا دم گھٹ گیا۔ بچوں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی دیگر پہلوو¿ں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں