مصر کی پہلی خاتون جج کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی

قاہرہ : مصر کی پہلی خاتون جج تہانی الجبالی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ۔مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجبالی کا انتقال 71 برس کی عمر میں ہوا ، وہ مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر تھیں ۔

تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی ، انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے گریجویشن کیا اور بطور وکیل کام کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں