لاپتہ بلال احمد، محمد اسحاق اور شیرمحمد نیچاری کی بازیابی خوش آ ئند ہے، چیئرمین نصراللہ بلوچ

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ 29نومبر 2021کو ولی آباد کوئٹہ سے لاپتہ بلال احمد، محمد اسحاق اور شیرمحمد نیچاری کی بازیابی خوش آ ئند ہے نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جب یہ تینوں نوجوان لاپتہ ہوئے تو انکے خاندان نے ان سے سے رابطہ کیا انہوں نے ان کی جبری گمشدگی کے حوالے سے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو سے رابطہ کیا تھا تو مشیر داخلہ نے ان تینوں نوجوانوں کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی نصراللہ بلوچ نے بلال احمد، محمداسحاق اور شیر محمد کی بازیابی میں کردار ادا کرنے پر مشیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشیر داخلہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں بھی اپنا کردار ادا کرکے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں