کورونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا میں مکمل کرفیو نافذ

کولمبو:سری لنکا میں کورونا وائرس کے انسداد کے سلسلے میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں ایک ہی دن میں کووڈ انیس کے چھیالیس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ سے تیس ہزار سے زائد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ سری لنکا میں کووڈ انیس کے اب تک چار سو بیس کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور سات افراد اس وبائی مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ کرفیو پیر تک نافذ رہے گا۔
Load/Hide Comments


