حاجی لشکری رئیسانی سے سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین کی ملاقاتیں

کوئٹہ: سابق سینیٹر سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 30 اور پی بی 31 سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین کی ملاقاتیں، شہریوں کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 30، پی بی 31سے تعلق رکھنے والے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیال کاکڑ ایڈووکیٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ، ملک مصطفی کاکڑ، قبائلی رہنما حاجی ابراہیم خان، حاجی عبیداللہ کاکڑ، قبائلی رہنماء صالح محمد خان کاکڑ، ملک سدو خان کاکڑ، عنایت اللہ خان کاکڑ، صلاح الدین بڑیچ، علاؤالدین خان کاکڑ، عباس لہڑی و دیگر نے ملاقات کی، وفود نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو اپنے اپنے حلقوں میں شہریوں کو درپیش اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں