ڈیرہ بگٹی، انتظامیہ کی کارروائی، قتل میں مطلوب ایک شخص گرفتار

ڈیرہ بگٹی:ڈیرہ بگٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکر لیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سبی رینج سبی مسرور عالم کولاچی اور ایس پی ڈیرہ بگٹی اسرار احمد عمرانی کے احکامات برائے مہم اشتہاری مجرمان و مفروران پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی محمد اعظم گشکوری نے اپنیپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کیاشتہاری مجرم خاوندبخش عرف رٹوولد رسول بخش قوم سرکری بگٹی سکنہ ڈیرہ بگٹی جوکہ پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی کے مقدمہ فرد نمبر 17/2009 بجرم زیر دفعہ 302میں 2009سے اشتہاری مجرم تھا کو حسب ضابطہ گرفتار کیاجاکر مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں