قلعہ عبداللہ، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
قلعہ عبداللہ:بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے لیویز فورس نے واقعہ میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔
Load/Hide Comments


