نااہل اور سلیکٹڈ عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا ہے،نیشنل پارٹی

؎کوئٹہ: نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے، اب پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں نیشنل پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں جلد سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے 23مارچ کو لانگ مارچ اور ان کو گھر بھیج دیں گے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کو معاشی قتل ہے‘ یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی‘ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی خواہش اور شرائط پر منی بجٹ لایا گیا، ملک کو عالمی ادارے کے ایما پر چلایا جارہا ہے منی بجٹ اور اس قانون سازی پاکستان کی معاشی خودمختاری ختم کرنے کی طرف خطرناک قدم ہے‘پاکستان کے مرکزی بینک کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دیا ہے جس کے سربراہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں گے انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کو معاشی قتل قرار دیا عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا وقت آ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں 23مارچ کو سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف جائیں گے اور یہ لانگ مارچ سلیکٹڈ حکومت کو ڈوبے کر لیکر جائے گی مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہئے تو حکومت سے نجات ضرورت ہے اور پی ڈی ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ہے انہوں نے کہاکہ ملک عوامی مفاد کی بہتری کیلئے چلایا جائیگا یا آئی ایم ایف کی خواہش پر پالیسیاں بنے گی؟اب مہنگائی مزید بڑھے گی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص رقم کو بھی کم کیا جائیگا‘عوام پہلے سے مہنگائی کے شکار ہیں، مزید بوجھ ڈالنا خودکشی پر مجبور کرنے کے مترادف ہے گیس بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں