بلو چستان میں کورونا وائرس کے 06نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہL: بلو چستان میں کورونا وائرس کے 06نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33705ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے4اضلا ع میں کوروناوائرس کے351ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے6افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی۔ رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار3مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33277ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد61ہے جن میں سے3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس میں 2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح 1.71فیصدریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments


