سندھ میں 10 سال سے کم عمر کے 182 بچے متاثر‘ مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق لوگوں کی متضاد اور مختلف آرا ہیں ’کوئی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈاؤن کو ہی غلط قراردیتا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں دس سال سے کم کے 182 بچے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے 900 افراد میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا حکومت بار بار شہریوں کو گھروں پر رہنے اور آئیسولیشن کی تلقین کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’خدارا حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرکے اپنی نسلوں کو محفوظ کریں۔‘
Load/Hide Comments


