نال، پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال، خود ساختہ مہنگائی کا راج، عوام بے بس

نال:نال میں پرائیس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے شہر میں خود ساختہ مہنگائی کا راج عوام کا کوئی پرسان حال نہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے شہر میں منہ مانگے قیمتوں میں سبزی ایشا خورد نوش عوام کو فراہم کررہے نال بازار میں ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ نال بازار میں پرائیس کنٹرول کمیٹی کا نام نشان تک نہیں ہر کسی نے اپنے مرضی سے ریٹ بنا کر عوام کو لوٹ رہے سبزی گوشت فروٹ خوشک میواہ مچھلی غریب کے دستر سے باہر ملاوٹ شدہ مضر صحت چیزیں فروخت کرنے اور غریب عوام کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے حاصل ہے ایک طرف حکومت کی طرف سے اے روز اشیا روز مرہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اور دوسری جانب تاجروں کی خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی شہر میں مچھلی سبزی فروٹ گوشت بڑا گوشت سمیت دیگر اشیا خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ نرخنامہ کی دھجیاں اڑا کر ہر ایک نے چیزوں کی اپنے من پسند ریٹ لگا کر عوام کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڈ رہے جبکہ دوسری طرف چیک اینڈ بیلنس کا کوئی مروجہ قوانین نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں بیکری تندور سائیٹس اور قصابوں کے شاپس پر صفائی کا مکمل فقدان ہے حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کی پامال کے باعث لوگ ہیپاٹائٹس بی سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ان کے ساتھ ظلم ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی خضدار اے سی نال سے اپیل کی پرائیس کنٹرول کمیٹی کی غیر فعالی اشا خورد نوش کی چیزوں میں خود ساختہ مہنگائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی پامالی کا نوٹس لے کر تاکہ عوام مصنوعی مہنگائی سے انھیں چھٹکارا حاصل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں