گنداخہ میں میونسپل کمیٹی سمیت تمام ضروری دفاتر کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائینگے، جان محمد جمالی

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہاہے کہ گنداخہ کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،گنداخہ تحصیل ہیڈکوارٹر جبکہ میونسپل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیاہے،تمام ضروری دفاتر کے قیام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے،سرکاری دفاتر ودیگر کے ترقیاتی کاموں کو بروقت تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ معیاری کام کیاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گنداخہ میں منعقدہ پروگرام سے خطا بکرتے ہوئے کیا۔ میر جان محمدجمالی نے کہاکہ خوشی اس بات کی ہے کہ جو دل چاہتاتھا کہ گنداخہ تحصیل ہیڈکوارٹر بنا ہے میونسپل کمیٹی کانوٹیفکیشن ہوگیاہے اسی طرح دیگر لوازمات ہونے چائیں نادرا، نیشنل بینک اسی کی کھڑی ہے بلکہ سڑک کی تعمیر پر بھی بھاری بھرکم خرچ کی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ گنداخہ کے تمام تر معاملات بلوچستان کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ معاشی طورپر لوگوں کا تعلق سندھ ہے اس سڑک کی تعمیر سے لوگوں کو آسانی ہوگی،ڈیرہ اللہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہے البتہ نئے ضلع کی بھی امید ہے،انہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل کیلئے جامع پروگرام تربیت دینے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے اس سلسلے بات کی ہے کہ وہ گنداخہ میونسپل کمیٹی کیلئے ایک جامع ترقیاتی پروگرام ترتیب دیں میر جان محمدجمالی نے کہاکہ جامع پروگرام کے ذریعے معاملات شہری علاقے کے طورپر دیکھے جائیں گے اس کیلئے بھاری بھرکم فنڈز مختص کئے جائینگے انہوں نے کہاکہ تعلیم کی بہتری کیلئے جامع اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے پروگرام جس میں ہائی سکولوں میں 12ویں تک تعلیم دی جائیگی پر زور دی جائے گی۔اس سے قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے نادرا سینٹر گنداخہ کے دفتر اور آر ایچ سی ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اورہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کو بروقت تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ معیاری کام پر توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں