چھتر،انتظامیہ کی کا روائیوں،چوری کے مقدمے میں مطلوب 2ملزمان گرفتارچوری شدہ سامان بر آمد

چھتر:پولیس تھانہ میرحسن کی مختلف کا روائیوں میں چوری کے مقدمے میں مطلوب 2ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل،4عدد موبائل فون ایک عدد لیپ ٹاپ کمپیوٹر ہارڈ ڈسک اور چوری شدہ سامان بر آمد۔اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ میرحسن سکندر سعید عمرانی نے کہا کہ پولیس تھانہ میرحسن نے کاروائی کر تے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم ربنواز عرف ربو کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان 4عدد موبائل فون ایک عدد لیپ ٹاپ کمپیوٹر ہارڈ ڈسک برآمد کیا جبکہ دوسری کاروائی میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم پنھل خان ولد رضا محمد قوم بھنگر کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے، انہوں نے کہاکہ امن امان کے قیام کے لئے پولیس متحرک ہے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس تھانہ میرحسن کے حدود میں دن رات گشت جاری ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں اور جرائم کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں انھوں نے مزید کہا کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں