پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی شدید مندی رہی

کراچی:حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور جاری کھاتوں کے مسلسل بڑھتے ہوئے خسارہ کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی شدید مندی رہی اور کے ایس ایس100انڈیکس673پوائنٹس کمی کے بعد 45000پوائنٹس کی سطح سے گر کر44000پوائنٹس کی سطح پر آگیا،مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمائے کے حجم میں 99ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی،تاہم کاروباری حجم میں 7کروڑ سے زائد حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل بدھ کے روز بھی برقرار رہا،مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ،سیاسی عدم استحکام،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اومی کران وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور جاری کھاتوں کے خسارہ کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور سرمایہ کار مارکیٹ میں کھل کر سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں،گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 673پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس45000پوائنٹس نفسیاتی حد کھوتے ہوئے 44833پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس 274پوائنٹس کمی سے 17651پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 395پوائنٹس کمی سے 30763پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 99ارب روپے سے زائد کی کمی رہی اور مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب3ارب روپے کی سطح سے گر کر77کھرب3ارب روپے کی سطح پر آگیا،تاہم کاروباری حجم7کروڑ سے زائد حصص کے اضافہ سے 16کروڑ حصص سے بڑھ کر23کروڑ حصص کی سطح پر جا پہنچا،گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 360کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 56کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،289کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،سینرجیکو پاک،حیسکول،حب پاور،ایوانسن لمیٹڈ اور ٹی آر جی کے سودے نمایاں رہے،یونی لیور فوڈز اور سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ رہا جبکہ باٹا اور کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں