صبر کے پیمانے لبریز ہو چکا اب وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کفن پوش دھرنا ہوگا، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

کوئٹہ: بیاد سائنس کالج شہداء شہداء اسلام کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی مرکزی سیکرٹری مولانا قاری مہراللہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی سیکرٹری اطلاعات مولانارحمت اللہ حقانی صوبائی ناظم مولانا محمدابراہیم مولانا حافظ خیر محمد خیر خواہ ضلعی صدر امین اللہ ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر کے پیمانے لبریز ہو چکا اب وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کفن پوش دھرنا ہوگا 23 جنوری مجلس عاملہ کے اجلاس میں کفن پوش دھرنے کا اعلان ہوگا کارکن آج سے تیاری شروع کرے صبر کا دامن بہت تھاما تھا اور مزید صبر ختم ہوچکا نہ ختم والے دھرنا ہوگا اور پورے بلوچستان کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن لاوارث نہیں ہم کارکنوں کی خون کا حساب ضرور لینگے تمام ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو یہ معلوم ہو کہ ہم مجرموں کی گرفتاری تک اب چھین سے نہیں بیٹھے گی حکومت کے بے حسی نے ہمیں دھرنے پر مجبور کردئیے صوبائی حکومت کو آج تک احساس نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی غفلت سے قوم مجرموں کے رحم وکرم پر ہیں۔ حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لینے کیلئے تیار نہیں ہے۔صوبہ جنگلستان اور درندستان بن چکا ہے سانحات کی تحقیقات ہمیشہ سردخانے کی شکار ہوئے ہیں صوبائی حکومت دہشت گردی میں کمی کا کریڈٹ تو لیے رہے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کی دعوے تو کررہے ہیں لیکن دہشت گردی کے تسلسل سے اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہیں لیکن حکومت ٹَس سے مَس نہیں ہورہی ہے ہم اسی دن جنازوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے رکھ سکتے تھے لیکن اپنے شہداء کی لاج رکھ کرکے نہیں رکھا لیکن تمام ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمزوری سمجھا حکومت وقت مکمل غافل اور ناکام رہی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خون کے قطرے قطرے سے تحریکات پیدا ہوگے جرات و جواں مردی کی ایسی داستانیں رقم کیں جس پرملت اسلامیہ کا ہر فرد رشک کررہے ہیں۔ ان کی ایثار کوش اور وفا شعار سیجلد دنیا میں ایک انقلاب برپا ہوگا جو قوم اپنے خون سے آزادی کی تحریک کو سینچ رہی ہو اور اپنی آزادی کے لیے قربانیاں اور شہادتیں دے رہی ہو وہ قوم آزادی کی نعمت سے محروم نہیں رہ سکتی شہداء کی کاز کو آگے بڑھا کر جلد ملک میں اسلامی انقلاب آئیگا انہوں نے کہا کہ حکومت اورحکومتی ادارے ہمارے صبر کا امتحان لیے رہاتھا صرف مذمتی بیان اور کسی تنظیم کی کارستانی قرار دینے سے حکومت بری الذمہ نہیں ہوسکتے جمعیت نظریاتی 23جنوری کو کفن پوش دھرنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں