نوجوان اپنی سیلفیاں آن لائن بیچ کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے اپنی سلیفیز نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) میں تبدیل کیں اور اسے آن لائن بیچ کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر سائنس کے طالبعلم سلطان گستاف الغوزالی نے چار سال کے عرصے میں اپنے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے ہوئے اپنی ہزاروں سیلفیاں لیں اور انہیں NFTs میں تبدیل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق سلطان کی ہر تصویر قدرے مختلف ہوتی ہے لیکن وہ اپنے کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھا ہوا ایک ہی مخصوص چہرہ دکھاتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلطان کا ان تصاویر لینے کا ابتدائی مقصد ایک ویڈیو ٹائم لیپس بنانا تھا جس میں اس نے پڑھائی میں گزارے ہر ایک دن کا اسنیپ شاٹ دکھانا تھا جسے وہ گریجویشن کے بعد استعمال کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں